اینٹی کرپشن پولیس نے میڈیکل سٹورمالکان کو لوٹنے والا ملزم گرفتارکرلیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) ہیلتھ کیئر کمیشن کا افسر ظاہر کرکے میڈیکل سٹورمالکان کو لوٹنے والا ملزم اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس ساہیوال حکام کو ایک سٹورمالک احمدرضا نے اطلاع دی کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کا افسر ظاہر کرکے دلشاد احمد 10ہزار روپے مانگ رہاہے نہ دینے پر سٹور سیل کرنے کی دھمکی دے رہاہے جس پر سرکل آفیسر ساہیوال مسرور خان نے مجسٹریٹ اعجاز احمد کی نگرانی میں چھاپہ مار کر ملزم کو 10ہزار روپے لیتے ہوئے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے گرفتارکرلیا ۔پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے ملزم کوجیل بھجوادیا ہے۔