پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیت، منشیات فروش گینگ کے اراکین گرفتار کر لیے

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

گو جرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) اے ایس پی سرکل وزیرآباد کی زیر سرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ گکھڑ رانا سجاد علی کی زیر نگرانی پولیس کی شاہانہ کارکردگی۔ ڈکیت اور منشیات فروش گروہ کے اراکین گرفتار کرکے منشیات ،اسلحہ ،نقدی موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے شاندار کارکردگی پر خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی وزیرآباد کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ گکھڑ رانا سجاد علی ،اے ایس آئی شہزاد عباس اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے نعیم عرف نعیموں منشیات فروش گینگ کے محمد نعیم ولد سراج ،نعیم اختر ولد نورمحمد ،علی اصغرولد شفقت کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 3600گرام چرس ،آٹھ بوتلیں شراب،تیس ہزار نقدی،رائفل223بور،25گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں تھانہ گکھڑ پولیس نے کالو ڈکیت گینگ کے چار رکنی گروہ خضر حیات عرف کالو ولد محمد فیاض،محمد وقار ولد افضل،سجا داحمدولد ریاض ،نعمان ساجد عرف عمرولد بوٹا کو گرفتار کرکے چار عدد پسٹل،تیس گولیاں ،دو عدد موٹر سائیکل125،ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔سی پی او گوجرانوالہ ،ایس پی صدر نے اس شاندار کامیابی پرگکھڑ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔