خانیوال پولیس نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی،دو ملزمان گرفتار

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کے احکامات کی روشنی میں خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات کوشاں ہیں۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور اخلاق لنگرانے تھانہ کے محنتی پولیس افسران پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل حامد شاہ پر مخبرکی اطلاع پر منشیات سے لوڈڈ مہران کار کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کو حراست میں لے لیا‘ملزمان منشیات فروخت کی غرض سے لے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

دوران کارروائی پولیس ٹیم نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش طیب ولدظفر سکنہ11/8BRکو موقع پر گرفتارکرکے 2100 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی میں تھانہ مخدوم پور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش خالدولد محمد اقبال ہراج سکنہ 11/8BR کو پولیس حراست میں لے کر2500کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف بجرم 9Cکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ڈی پی او محمد علی وسیم کی ایس ایچ او اخلاق لنگرا کو شاباش جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے مخدوم پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو بے حدسراہا گیا۔