Live Updates

حکومت عوام کو بہترسہو لیات کی فراہمی کیلئے عملی اقداما ت کررہی ہے، چوہدری عامرسلطان

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

سلانوا لی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی چوہدری عامرسلطان چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںملک درست سمت پرچل نکلاہے بہت جلدوطن عزیزکوورثے میں ملے ہو ئے مسائل اوربحرانوںسے نجات مل جائے گی ،ملکی معیشت مستحکم ہونے اور غربت وبے روزگاری میںیقینی طورپرکمی آ ئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے چک 52جنوبی میں میجرریٹائرڈراجہ نصیراحمدکی رہائشگاہ پرسوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعدعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف پروپیگنڈے سے قوم کو گمراہ کررہی ہیں حالانکہ اپوزیشن جماعتوںنے اپنے اپنے دورحکومت میںلوٹ مار کے سوا کچھ نہ کیا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کامعیارزند گی بلند کرنے اور ا ن کو بہترسے بہترسہو لیات کی فراہمی کیلئے عملی اقداما ت کررہی ہے حلقہ این ا ی91کو ماڈ ل حلقہ بنانا اوروعدوں کی پاسداری میرامشن ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات