مسلح موٹر سائیکل سواروں کا رامپورہ کے رہائشی وکیل پر قاتلانہ حملہ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کا وکیل پر حملہ، ملزمان نے دستی کاربین سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چکبیدی کے علاقہ رامپورہ کے رہائشی محمد ربنواز ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پر اپنے گھر سے کچہری کیلئے جا رہا تھا کہ موضع دھمیانہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے قتل کی نیت سے موٹرسائیکل برابر لاکر مجھ پر کاربین دستی 12 بور سے سیدھا فائر کیا جوکہ موٹرسائیکل کو لگا تھوڑا آگے جاکر ملزمان نے دوبارہ فائر کیا جس سے میں محفوظ رہا ۔

محمد ربنواز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق حملہ سے ایک ایکڑ پیچھے نامعلوم شخص نے مجھ پر حملہ کا اشارہ دیا تھا۔ محمد ربنواز ایڈووکیٹ نے ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :