تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

اتوار 5 جولائی 2020 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برامد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ثناء اللہ ولد حبیب الرحمان سکنہ خزانہ نے تھانہ فقیراباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ سبزی منڈی میں خریداری کے دوران کسی نامعلوم ملزم نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث گروہ کا سراغ لگا کر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کی ہدایت کی جس کے دوران ڈی ایس پی فقیر اباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر اباد جاوید اختر نے دوران تفتیش جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم ولی اللہ ولد فرہاد اللہ سکنہ نوے کلے پشتخرہ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برامد کر لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :