سلام ہے عمران خان کے ایک ایک کارکن اور سوشل میڈیا گمنام ورکرز پر جنہوں نے پاکستان کی بڑی بڑی مافیا کو رونے چیخنے اور بلکنے پر مجبور کر دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اتوار 5 جولائی 2020 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سلام ہے عمران خان کے ایک ایک کارکن اور سوشل میڈیا گمنام ورکرز پر جنہوں نے پاکستان کی بڑی بڑی مافیا کو رونے چیخنے اور بلکنے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مافیا کے پاس اب کوئی جواب نہیں بس گالی گلوچ کر کہ کام چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ معاون خصوصی نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ جب فنڈ آتا ہے تو ہم کھا جاتے ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد جب زیادہ فنڈ آتا ہے تو ہم زیادہ کھا جاتے ہیں۔