پیرسیدمحمد کبیر علی شاہ نے زندگی بھر اللہ کے دین کیلئے جدوجہد ،نوجوانوں میں عشق رسول ﷺکا چراغ روشن کیا،قاری زوار بہادر کی قیادت میں جمعیت علماء پاکستان کے وفد کی خیابان چورہ شریف آمد، صاحبزادہ احمدمصطفین حیدر اور احمد سبطین حیدرسے اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی

اتوار 5 جولائی 2020 20:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) جمعیت علماء پاکستان کے وفد نے علامہ قاری محمد زوار بہادر کی قیادت میں تاجدار چورہ شریف پیرسیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی علیہ الرحمہ کے وصال پر اظہار تعزیت کے لئے خیابان چورہ شریف میں حافظ پیرسید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی اور پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی مجددی سے ملاقات کی۔

وفد میں حافظ نصیر احمد نورانی ،رشیداحمدرضوی ،مفتی تصدق حسین اور مفتی جمیل رضوی بھی شامل تھے۔جے یو پی کے وفد نے پیرسیدمحمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔علامہ قاری زوار بہادر نے کہا کہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف کا وصال عالم اسلام اور اسلامی قوتوں کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زندگی بھر رسول اللہ کے دین کے لئے جدوجہد کی اور نوجوانوں میں عشق رسول ﷺکا چراغ روشن کرتے رہے انہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کوقرآن و سنت کے مطابق ڈھالااور خواتیں کو چادر اوڑھنے اور شریعت کے مطابق پردہ کرنے کی تعلیم سے آشنا کیا ،ان کے دنیا سے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے یہ مدتوں پورا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک اور بیرون ملک محبتیں بانٹیں اور مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا۔