- جج برطرفی نواز شریف کی اخلاقی فتح ، انتقامی مقدمات واپس لئے جائیں، پیر اعجاز ہاشمی

گ* ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی عدلیہ کے ماتھے پر بدنما داغ ہی:مرکزی صدر جے یو پی

اتوار 5 جولائی 2020 20:45

- لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجازاحمدہاشمی نے جج ارشد ملک کی برطرفی کو میاں نواز شریف کی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف انتقامی مہم کے تحت چلائے گئے مقدمات واپس لے کر انہیں بری کیا جائے۔ جبکہ منفی میڈیا ٹرائل کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے۔

اگر عدلیہ بھی جابر حکمرانوں اور مقتدر قوتوں کے دباؤ میں آ جائے تو قوم کی بڑی بدقسمتی ہوگی ۔ پاکستان کو صاف، شفاف، غیر جانبدار اور نڈر عدلیہ قوم کی ضرورت ہے ۔کارکنو ں سے گفتگو کرتے ہوئے [ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا کیس ابھی تک عدلیہ کے ماتھے پر بدنما داغ ہے،جبکہ اسی طرح سے یہ تاثر سیاسی عوامی اور حلقوں میں پایا جاتا ہے کہ پہلے اسٹیبلشمنٹ صدر پاکستان کی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بدنام زمانہ اختیارات کے ذریعے اپنی بالادستی قائم رکھتی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ اب عدلیہ کے ذریعے یوسف رضا گیلانی اور میاں نواز شریف کی طرح وزیر اعظم کو نااہل قراردلوایا جاتا ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جج ارشد ملک کی ملازمت سے برخاستگی عدلیہ کا اہم فیصلہ ہے اور توقع کرتے ہیں کہ عدلیہ اپنے اندر احتساب کے عمل کو مضبوط بنائے گی ۔ عدلیہ کو منفی پراپیگنڈہ کرنے والے میڈیا پر بھی توجہ دینی چاہیے جو سیاستدانوں کو بد نام کرنے کا مرکز بن چکا ہے۔