راولپنڈی،ایس ڈی پی او ٹیکسلا کے زیرنگرانی سرچ آپریشن، 11ملزمان گرفتار،بغیر نمبر 03موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیے گئے

اتوار 5 جولائی 2020 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل، ڈھوک سیدوں اور گردونواح میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا کے زیرنگرانی سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران11ملزمان گرفتار،بغیر نمبر 03موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پنڈ گوندل، ڈھوک سیدوں اور گردونواح میں ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، لیڈیز پولیس،ایلیٹ سیکشن اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا،آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان عدنان بٹ،عالم خان،اسرار باچا،حضرت امین اور شوکت کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 5 پستول معہ ایمونیشن برآمدہوئے، پراپرٹی کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم عابد عرف برفی کوگرفتار کر لیا، منشیات فروش اختر شاہ کو گرفتار کر کے 200 گرام چرس برآمدکر لی،مجرمان اشتہاریوں کو پناہ اور فراری میں مدد دینے والے 3 ملزمان نعمان، فیضان اور عدنان کو گرفتارکر لیا،کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر رفیع اللہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران 80گھروں اور 1189 افراد کو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔