بہاولپور کی خاتون کا شوہرکے مظالم سے نجات کا مطالبہ

اتوار 5 جولائی 2020 21:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) بہاولپور کی خاتون کا شوہرکے مظالم سے نجات کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تحفظ کی اپیل رپورٹ کے مطابق سجاول میں بھان محلہ میں پناہ حاصل کرنے والی بہاولپور کی رہائشی خاتون تسلیم اختر نے سجاول پریس کلب میں بتایاکہ اس کا شوہر ندیم شیخ تیرہ سال سے اس پر ظلم کررہاہے اور غلط کام پر مجبورکرتارہا، جس سے تنگ آکر میں نے طلاق کے لئے درخواست دائرکی ہے میرا چودہ سالہ بیٹا، اور دس سالہ بیٹی بھی اس نے مجھ سے چھین لئے ہیں اب میراشوہر ندیم شیخ اور ماموں اورنگ زیب وغیرہ مجھ پر اور میرے ملازم پر جھوٹی ایف آئی آر درج کراکے حیدرآباد میں بلاکر مارنے کی سازش کررہے ہیں، خاتون نے آئی جی سندہ،ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس پی سجاول اور دیگرسے اپیل کی ہے کہ مجھے جان کا خطرہ ہے مجھے تحفظ دیاجائے اور انصاف کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :