سی آئی اے پولیس سجاول کی بٹھورو بائی پاس کے قریب کاروائی، بین اضلاعی گٹکا مٹیریل سپلائیر گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار

اتوار 5 جولائی 2020 21:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) سی آئی اے پولیس سجاول کی بٹھورو بائی پاس کے قریب کاروائی، بین اضلاعی گٹکا مٹیریل سپلائیر گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار۔

(جاری ہے)

بڑی تعداد میں گٹکا مٹیریل اور انڈین گٹکا سفینہ سمیت ہنڈا سوک کار برآمد کرلی گئی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سجاول میڈم سہائی عزیز ٹالپر کی ہدایت پر،ضلع سجاول پولیس کا گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،سی آئی اے پولیس سجاول کی بٹھورو بائی پاس کے قریب کاروائی، بین اضلاعی گٹکا مٹیریل سپلائیر گروہ کے دو اہم کارندے بلاول میمن اور فردوس کچھی گرفتارکرلیاگیا 150 کلو گرام گٹکا سپاری، 15 پیکٹ انڈین سفینہ گٹکا اور ھنڈا سوک کار -BHU 805 برآمدکرکے مقدمہ درج کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :