آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید54افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

اتوار 5 جولائی 2020 21:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید54افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ261نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی۔ نئے سامنے آنے والیکیسز میں سے 8کا تعلق مظفرآباد،21کا میرپور،10کا بھمبر،15کا کوٹلی سے ہے جبکہ کوٹلی میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔

آزادکشمیر میں اب تک17521 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی17469کے رزلٹ آچکے ہیں اور1342افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی690افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ616مریض زیر علاج ہیں اور 36مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،04کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی ،5کاتعلق میرپور اور05کابھمبر اور3کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی690 افرادمیں سے مظفرآبادسی289، جہلم ویلی سی12، نیلم سے 7، راولاکوٹ سی55، باغ سی65، حویلی سے 07،سدھنوتی سی46،میرپور سے 82، بھمبر سی85جبکہ کوٹلی سی42 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کی616 مریضوں میں سی492مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ124مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں 14،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد15،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 3،ڈی ایچ کیو نیلم میں 3، ڈی ایچ کیو باغ میں 05،ڈی ایچ کیو حویلی میں 03،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 10،ڈی ایچ کیو میرپور میں 47، نیو سٹی ہسپتال میرپور05، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 08، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 1 اور ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 10 مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق15449افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :