راولپنڈی ، سابق ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

اتوار 5 جولائی 2020 22:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے سابق ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، انہیں اعزازی و یادگاری شیلڈ پیش کی۔

(جاری ہے)

ترجمان آر پی او کے مطابق تقریب میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت،چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر،ایس پی راول ڈویڑن رائے مظہراقبال،ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ایس پی صدر ڈویڑن ضیائ الدین نے شرکت کی، آر پی او راولپنڈی نے سابق ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کو ان کی عرصہ تعیناتی کے دوران بہترین فرائض سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ آپ کی جاب کا حصہ ہے، آپ جہاں بھی تعینات ہوں اپنے فرائض منصبی کو پوری محنت اور دیانتداری کے ساتھ سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ جہلم تعیناتی کے دوران رانا عمر فاروق نے اپنے فرائض منصبی کو بطریق احسن سر انجام دیا جو کہ ان کے پیش رو اور ماتحتان کے لئے مشعل راہ ہے، سابق ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق نے آر پی او راولپنڈی سمیت تمام افسران کا تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جہلم میں تعیناتی کے دوران اپنے فرائض کی ادائیگی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی اور ہر ممکن طریقے سے میرٹ کی پالیسی کو برقرار رکھا، تقریب کے اختتام پر آر پی او راولپنڈی نے رانا عمر فاروق سابقہ ڈی پی او جہلم کو انکی گراں قدر خدمات کے صلہ میں خصوصی اعزازی و یادگاری شیلڈ دی اور دیگر افسران سمیت انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :