یہ بھی کمال ہے، جو شخص عرب میں معمولی ملازمت کے اقامے پر کام کرتا رہا آج کل وہ معیشت سے لے کر سیاحت پر لیکچر دے رہے ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیان کے ردعمل

اتوار 5 جولائی 2020 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ بھی کمال ہے، جو شخص عرب میں معمولی ملازمت کے اقامے پر کام کرتا رہا آج کل وہ معیشت سے لے کر سیاحت پر لیکچر دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے جھوٹ، کرپشن پرشرمندگی کی بجائے مکمل ڈھٹائی کے ساتھ جعلی پروفیسر سے جعلی معیشت دان تک کا سفر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن تو سب نے کی لیکن احسن اقبال نے کرپشن عبادت سمجھ کے کی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جعلی پروفیسر سے شروع کر کے جعلی معیشت دان اور پھر ایک جعلی لیڈر کے جعلی قطری خطوں سے لے کر تمام جعلسازیوں کا جعلی دفاع کرنے والے احسن اقبال اصل میں ایک مطمئن کرپٹ ہیں۔