اسپیکر اسد قیصر کاسابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 5 جولائی 2020 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ درانی بلوچستان سمیت پورے ملک کے سیاسی کارکنوں کی آواز تھے۔ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہوں۔اللہ تعالی مرحوم آیت اللہ درانی کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔