چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی نصیرآباد آمد،مین بازار میں ایس اوپیز کا جائز لیا

اتوار 5 جولائی 2020 23:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی نصیرآباد آمد،مین بازار میں ایس اوپیز کا جائز لیا۔کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی،ڈپٹی کمشنر نصیرآبادحافظ محمد قاسم کاکڑ،ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر سلیم خان کھوسہ سمیت دیگر آفیسران بھی موجودتھے۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ کی قیادت میں وفدنے ان سے ملاقات کی اور علاقے کے درپیش مسائل کے متعلق انہیں آگاہی فراہم کی۔

وفدمیں جنرل سیکریٹری لیاقت علی چکھڑا سیٹھ تارا چند نائب صدر۔علی محمد بوہڑ فنانس سیکریٹری میڈیکل یونین کے صدر عارف مگسی ہولسیل مارکیٹ یونین کے صدر میر جان مینگل سیٹھ داسومل جیلانی مارکیٹ کے عبدالشکور بنگلزئی چارہ ڈپو یونین کے صدر عبدالحمید ابڑو شامل تھے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے تاجروں اورمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا گرین بلیٹ ہے۔

زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اورغیر قانونی طریقے سے پانی چوری کرنے والے کے خلاف کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی موثر کاروائی کو ہم سراتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے حقداروں تک پانی کی فراہمی کیلئے اس قسم کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ زرعی پانی چوری کرنا بھی جرم کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران تاجران نے حکومت سے بھرپوراندازمیں مدد کی۔

بہتر حکمت عملی کے باعث آج صوبے میں کورونا وائرس کے مزید کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔ پہلے بلوچستان میں سومیں سے چالیس فیصد ٹیسٹ پازیٹو آرہے تھے۔ اب 15فیصد کوروناکے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دکاندار ایس او پیز پر مکمل طورپر عملدآمد کو یقینی بنائیں۔ ماسک اور سینیٹائرزکا استعمال کریں احتیاطی تدابیر کے اختیارکرنے ہوئے ہم کورونا کے مرض پر قابوپانے میں کامیاب ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوروناٹیسنگ لیبارٹریاں بھی دیگر علاقوں میں قائم کی جارہی ہے بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کے لئے آکسیجن کے بیڈز فراہم کردیئے گئے ہیں کورونا کی جنگ میں سرفہرست ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی محنت اور کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر مشکل حالات میں عوام کی خدمت کرکے وہ اپنا حق اداکررہے ہیں۔ انہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے بھی متاثرہ تاجر برادری کے ساتھ ہرممکن امداد کو یقینی بنایا۔ لاکھوں راشن کے تھیلے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ تاجربرداری کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔

شہر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں عوام کے تعاون کے بغیر عوامی مسائل کو حل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسی ہفتے ڈیرہ مرادجمالی مین قومی شاہراہ کی تعمیر کے کام کاآغا ز ہو رہا ہے۔ جس کے باعث تاجربرادری اورعوام کے مسلے کو تدارک یقینی بنا جائے گا اور بہت جلدڈیرہ مرادجمالی بائی پاس کا کام بھی شر وع ہوجائیگا۔

جس سے مین بازار سے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ سکول کھولنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے بعدازاں چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے ڈیرہ مراد جمالی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے رکھی کتابوں کا معائنہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر سلیم خان کھوسہ نے انہیں لائبریری کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی۔