Live Updates

ڈاکٹر ظفرمرزا بھی کورونا کا شکار ہو گئے

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے خود کو قرنطینہ کرلیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 جولائی 2020 11:04

ڈاکٹر ظفرمرزا بھی کورونا کا شکار ہو گئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔06 جولائی ۔2020ء) معاون خصوصی صحت ظفرمرزا بھی کورونا کا اشکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفرمرز کا کوروناٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹرظفرمرزانے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ میں کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں ٹیسٹ کروانے پر پازیٹو آیا۔

چند دن قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا کا شکار ہوئے۔ہفتے کے روز کورونا وائرس کا شکار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گھر سے ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ بیٹی اور داماد کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔اسپیکر کے پی کے نے اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کی۔

(جاری ہے)

اسپیکر مشتاق غنی نے ٹوئیٹ کیا کہ ان کے علاوہ ان کی بیٹی اور داماد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں تمام ساتھیوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔قبل ازیں 8 جون کو ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ایک دن کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی تھی۔

بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدی طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سید فیض الحسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ان تمام رہنماوں کو خود کو فوری قرنطینہ کر لیا ۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، شہریار آفریدی، ابرار الحق اور دیگر کئی سیاسی رہنما اور اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا کیس کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات