ٹریفک وارڈنز بغیر ماسک ڈرائیورنگ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی جاری رکھیں،دوسروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خود کو بھی محفوظ رکھیں، سی سی پی او لاہور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2020 11:35

ٹریفک وارڈنز بغیر ماسک ڈرائیورنگ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی جاری رکھیں،دوسروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے پولیس اہلکاروں کو ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے تمام ایس پیز کو ہدایت جاری کیں ہے کہ بغیر ماسک اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

بغیر ماسک ڈیوٹی کرنے پر متعلقہ انچارج کیخلاف کارروائی ہوگی۔ پولیس اہلکار ماسک کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے رول ماڈل بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھیں۔ شہریوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے ساتھ ساتھ خود کو بھی محفوظ رہنا ہوگا۔