بھارتی میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے :شاہد آفریدی

میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی :سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 جولائی 2020 11:38

بھارتی میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے :شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6جولائی 2020ء ) سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاکہ کرکٹ میں ہم بھارت کی اتنی پٹائی لگاتے کہ میچ کے بعد وہ معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔

آفریدی نے کہا کہ میں نے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کیخلاف کھیل کر کافی لطف اٹھایا، ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دباؤہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں، ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔