شوبز انڈسٹری میں کام کی بدولت نام کمایا ہے،ماہ نور

ہمیشہ اپنے نام کے ساتھ اپنے وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا عزم رکھا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2020 11:49

شوبز انڈسٹری میں کام کی بدولت نام کمایا ہے،ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) شوبز انڈسٹری میں کام کی بدولت نام کمایا ہے کبھی کسی کی مخالفت نہیں کی نہ ہی سفارش کا سہارا لیا ان خیالات کا اظہار پاکستا ن شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے نام کے ساتھ اپنے وطن عزیز کا نام روشن کرنے کا عزم رکھاہے ،ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ جب شوبز کی دنیا میں انٹری دی توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس کام کی بدولت میر ی اتنی پہچان بنے گی، بس ایک ہی بات ذہن میں تھی اورآج بھی ہے کہ اپنا کام ایمانداری، محنت اورلگن سے کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :