ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا ایس ایس پی فیصل ۱ٓباد چوہدری فاروق احمد ہندل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول پر اطمینان کااظہار، کورونا وائرس کے خلاف چلائی جانے والی مہم کوبھی سراہا

پیر 6 جولائی 2020 12:51

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے ایس ایس پی،پی ایچ پی فیصل ۱ٓباد چوہدری فاروق احمد ہندل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول پر اطمینان کااظہار کرنے سمیت کورونا وائرس کی وباء کے خلاف چلائی جانے والی مہم کوبھی سراہاہے۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل ۱ٓباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل نے پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ فیصل آباد کے انچارج محمد رضوان بھٹی سب انسپکٹر کو خصوصی ہدایت کی تھی کہ کورونا وائرس ،ٹریفک رولز ،روڈ سیفٹی ،ایکسیڈنٹس اورانسیڈنٹس بارے لوگوں میں آگاہی پیدا کی جائے جس پر عمل کرتے ہوئے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر محمد رضوان بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یکم جنوری سے 30 جون 2020ء تک ایک جامع مہم چلائی جس میں ضلع فیصل آباد ، جھنگ،چینوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 75 ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس ،71 پٹرول پمپس ،48 بینکس ،67 دیہاتوں ،54 یونین کونسلوں،58 ہسپتالوں ،87گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں ،113کمرشل مارکیٹس،95 رکشہ اور بس اسٹینڈز،109 عوامی مقامات،112روڈ شوز،8سیمینارز اور 55934 آگاہی پمفلٹس تقسیم کر کے صوبہ بھر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس دوران لوگوں کو پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام پرایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے ایس ایس پی،پی ایچ پی فیصل ۱ٓباد چوہدری فاروق احمد ہندل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو بھی سراہا ۔مزید بر۱ٓںایس ایس پی چوہدری فاروق احمد ہندل نے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا ۔