کٹھ پتلی بلاو ل اپنے قد کا ٹھ کے مطا بق بیان بازی کرے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

کر پٹ مافیا سے نہ کپتان کسی صور ت بلیک میل ہو گا اور نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا ‘تر جمان پنجاب حکومت

پیر 6 جولائی 2020 12:53

کٹھ پتلی بلاو ل اپنے قد کا ٹھ کے مطا بق بیان بازی کرے‘ڈاکٹر شاہد صد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کٹھ پتلی بلاو ل اپنے قد کا ٹھ کے مطا بق بیان بازی کرے،اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہش کسی صورت پوری نہیں ہوسکتی بلاو ل شہباز گٹھ جوڑ عوام مسترد کر چکے،کر پٹ مافیا سے نہ کپتان کسی صور ت بلیک میل ہو گا اور نہ ہی کسی کو این آر او ملے گا ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ آ صف زرداری اور بلاو ل بھٹو کی عوام میں کو ئی اہمیت نہیں او رپیپلز پارٹی میں بھی یہ صر ف سلیکٹڈ ہیں جیا لو ں نے آ ج تک زرداری فیملی کو پی پی کا لیڈر نہیں مانا۔بلاو ل اپنی زبان کو کنٹرو ل میں رکھے ہم بو لیں گے تو شکا یت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف عوام کے ووٹ کی طا قت سے اقتدار کے ایوانو ں میں آ ئی چند کر پٹ عنا صر کی خواہش پر حکومت ختم نہیں ہو سکتی، وزیراعظم عمران کی حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت قا ئم ہو نے سے اب تک کر پٹ ما فیا چین کی نیند نہیں سو سکا ، بلاو ل اور ’’شو باز‘‘ حکومت کو ناکا م کرنے اور تر قیا تی سفر میں سپیڈ بر یکر بننے کاہر حر بہ استعما ل کر چکے ہیںمگر انہیں ہر جگہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کی سیا ست عملی طور پر ملک سے ختم ہو چکی ہے دونو ں پار ٹیاں صر ف میڈیا کے سہارے زند ہ ہیں۔