دبئی میں اس وقت بہت سے ایسے ہپستال ہیں جن میں کرونا کا کوہی بھی مریض نہیں ہے

اب تک پورے ملک میں ٹوٹل 50،857 کرونا کیسسز ہیں جن میں سے 39،857 صحت یاب ہو چکے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2020 12:37

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،ملک خرم شہزاد اعوان) دبئی میں اس وقت بہت سے ایسے ہپستال ہیں جن میں کرونا کا کوہی بھی مریض نہیں ھے اب تک پورے ملک میں ٹوٹل 50،857 کرونا کیسسز ہیں جن میں سے 39،857 صحت یاب ہو چکے ہیں۔گلف نیوز کے مطابق جبکہ اموات کی تعداد 321 سے بھی کم ھے۔ دبی سمیت پورے ملک میں کرونا کی شدت میں تیزی سے کمی آرہی ھے اسی کے ساتھ ساتھ آج 5 جولائی سے دفتری اوقات میں نہ صرف اضافہ کیا گیا ہے بلکہ اپنی مرضی کا سٹاف رکھنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

مگر کرونا کا خوف اپنی جگہ موجود ھے۔ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں پر سختی سے نمٹا جاتا ھے۔ اور بھاری جرمانے عاہد کیے جاتے ہیں۔ دبی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ ہسپتالوں نے جس طرح حکومت کا ساتھ دیا وہ بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ کسی بھی شخص نے یہ شکایت نہیں کی کہ فلاں جگہ اچھا علاج ہے اور فلاں جگہ نہیں ھے۔ابھی بھی کرونا ایمرجنسی یونٹ ہر وقت کسی بھی جگہ جانے کے لیے تیار رہتی ھے۔ بذریعہ میڈیا ابھی بھی ہر وقت لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جاتی ھے۔ تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ محفوظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :