آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں، فاروق ایچ نائیک

پارتھینون سے تو آصف علی زرداری کا کوئی تعلق ہی نہیں، بینک نے جان بوجھ کر ڈیفالٹ کرنے پر بینکنگ کورٹ میں کیس دائر کر رکھا ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جولائی 2020 13:01

آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں، فاروق ایچ نائیک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) سابق صدر آصف علی زر داری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں، پارتھینون سے تو آصف علی زرداری کا کوئی تعلق ہی نہیں، بینک نے جان بوجھ کر ڈیفالٹ کرنے پر بینکنگ کورٹ میں کیس دائر کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سٹیٹ بینک گورنر کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا، ہم نے درخواست دی ہے کہ احتساب عدالت کو یہ کیس چلانے کا اختیار ہی نہیں، آصف زرداری نے کوئی قرضہ نہیں لیا، جس کمپنی نے قرضہ لیا اس سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں۔

فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آصف زرداری کو متعدد بیماریاں ہیں، ڈاکٹرز نے بیماری اور عمر کی وجہ سے ہسپتال سے گھر بھجوا دیا ہے۔