محکمہ صحت سندھ نے کورونا کے اعداد و شمار جاری کردیئے

2222نئے کیسزسامنے آنے کے بعدصوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد94528تک پہنچ گئی جبکہ 1526مریض جان کی بازی ہارگئے

پیر 6 جولائی 2020 13:03

محکمہ صحت سندھ نے کورونا کے اعداد و شمار جاری کردیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے 2222 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد94528تک جاپہنچی ہے جبکہ وائرس نے اب تک 1526 لوگوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ نے 9 روز بعد صوبے میں کورونا کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1030 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے، ان میں حیدرآباد میں 50, سکھر میں 128، گھوٹکی میں 293 اور شہید بینظیر آباد میں 75 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

نوشہرو فیروز میں 11، میرپور خاص 37، شکارپور میں 33 نئے کیسز سامنے آئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیرپور میں 61، ٹنڈوالہ یار 36، ٹنڈو محمد خان میں 54 مزید کیسز سامنے آئے جبکہ لاڑکانہ میں 48، دادو 73، سجاول 5، سانگھڑ 51 اور قمبر شہداد کوٹ میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایاکہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔