گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 افراد انتقال کرگئے،3344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 31ہزار 649 کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار

پیر 6 جولائی 2020 13:05

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 افراد انتقال کرگئے،3344 نئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سی متعلق تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد انتقال کرگئے،3344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دو ران 3344 نئے کورونا کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 31ہزار 649 کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے 1525 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 459 وینٹیلیٹرز استعمال ہو رہے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 2 لاکھ 31 ہزار 808 مصدقہ کیسز ہیں جن میں آزاد کشمیرکی1342، بلوچستان کی10ہزار814، گلگت بلتستان کی1561، اسلام آباد کی13ہزار494، کے پی کے، کی28ہزار 116، پنجاب کے 81ہزار 963 اور سندھ کے 94ہزار 528 کیسز شامل ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد کی اموات کے بعد مجموعی اموات 4ہزار762 ہوچکی ہیں۔ سندھ میں 1526، پنجاب میں 1884، کے پی کے میں 1028، اسلام آباد میں 137، بلوچستان میں 123اور آزاد کشمیر میں 36 اموات شامل ہیں۔ اب تک 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ملک میں 729 ہسپتالوں میں 5143 مریض زیر علاج ہیں۔