اسلام آباد ،سی آئی اے پولیس نے تھانہ ترنول کے علاقوں سے دو منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا

پیر 6 جولائی 2020 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفی تنویر کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے تھانہ ترنول کے علاقوں سے دو منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں سے 05 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ،ملزمان میں عمران اور محمد اصفہان عرف کاکا شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان منشیات خیبر پختون خواہ سے اسلام آباد اور پنجاب سپلائی کرتے تھے ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگرانی ٹیم نے کی۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی