کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود ٹرمپ انتخابی ریلیوں کا اہتمام،اوپن ائیر میں اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے

پیر 6 جولائی 2020 14:18

کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود ٹرمپ انتخابی ریلیوں کا اہتمام،اوپن ائیر ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) امریکا کے مختلف حصوں میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے ایک اور بڑے پروگرام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق وہ آئندہ ہفتے کے دن شمال مشرقی نیو ہیمپشائر کے پورٹسماؤت ایئرپورٹ پر اوپن ایئر میں اپنے حامیوں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تاہم ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے شرکا کو ماسک پہننے کی "بھرپور حوصلہ افزائی" کی جائے گی۔ ریاست اوکلاہوما کے ایک بند اسٹیڈیم میں وبا کے دوران ٹرمپ کے پہلے انتخابی مہم کے پروگرام کو حفاظتی اقدامات کی تعمیل میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب اوکلا ہوما میں منعقد ہونے والی انتخابی ریلی میں شرکا کی تعداد منتظمین کی توقعات سے بھی کم رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :