آیت اللہ درانی کی ملک اور صوبے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سینیٹر سرداریعقوب خان ناصرکاسابق وزیر مملکت کے انتقال پر اظہارتعزیت

پیر 6 جولائی 2020 14:19

آیت اللہ درانی کی ملک اور صوبے کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سرداریعقوب خان ناصرنے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیرمملکت برائے صنعت وحرفت ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے ناگہانی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ درانی پیپلزپارٹی کے ایک نظریاتی ،مخلص اورنظریاتی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کی بھرپور کو ششیں کی،آیت اللہ درانی کے وفات سے صوبے کی سیاست میں خلاپیداہو گیا ہے ملک اور صوبے کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔