بھارت ، تاج محل کوکھولنے کا فیصلہ دوبارہ منسوخ

پیر 6 جولائی 2020 14:33

بھارت ، تاج محل کوکھولنے کا فیصلہ دوبارہ منسوخ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) بھارت کے شمالی شہر آگرہ اور ملک کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ھوئے کیسز کے باعث بھارتی حکومت نے تاج محل کو کھولنے کا فیصلہ دوبارہ منسوخ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق آگرہ شہر میں دیگر آثارقدیمہ مثلاً آگرہ قلعہ اور اکبر کا مقبرہ بھی سیاحوں کے لئے بند ہیں۔ حکام نے ابھی تک ان سیاحی مقامات کو دوبارہ کھولنے کے لئے کسی نئی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔بھارت کی وفاقی وزارت صحت نے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے 24,248 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 425 ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 693 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :