حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے 30 سال حکومت میں رہتے ہوئے ملک کے پسے ہوئے طبقے کی خوشحالی کیلئے کیااقدامات کئے،

حکومت اور سرکاری ادارے کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر عوامی فلاحی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہیں، حکومتی کوششوں کو مزید مستحکم و کامیاب بنانے کیلئے ٹائیگر فورس کے رضا کارہراول دستے کاکام دینگے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے

پیر 6 جولائی 2020 14:58

حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ..
فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت اور سرکاری ادارے کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر عوامی فلاحی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہیں اور حکومتی کوششوں کو مزید مستحکم و کامیاب بنانے کیلئے ٹائیگر فورس کے رضا کارہراول دستے کاکام دینگے جبکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پیدا شدہ موجودہ مشکل صورتحال میں ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حالات کے مطابق رہنے کا فن وطریقہ کار سیکھنا ہوگانیزعید الا ضحی تک مزید انتہائی محتاط رہنے کی بھی ضرورت ہے۔

پیر کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحصیل، یونین کونسلز اور تھانہ کی سطح پر ٹائیگر فورس کو منظم کیاجارہاہے جبکہ اس سلسلہ میں پرعزم اور فلاحی خدمات فراہم کرنے کے خواہشمند رضا کاروں کی توانائیوں کو بھرپورانداز میں بروئے کاربھی لایاجارہا ہے جس سے کوروناوائرس کے انسداد اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکے حوالے سے آگاہی پیداکرنے میں مدد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کیلئے بھی ٹائیگر فورس کے رضا کاراہم فلاحی کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی وہ قومی خدمت کا فریضہ اسی عزم وجذبے سے جاری رکھیں گے کیونکہ ان مشکل حالات میں ہمیں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حالات کے مطابق رہنے کا فن وطریقہ کار سیکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مرکزی سیکرٹریٹ این اے 108 میں عوام سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل حل کروا رہے ہیں جس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے پیش نظر وفتر میں سماجی فاصلے کا خیال بھی ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اورعوام کو کورونا وباء سے بچا ئوکے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگین صورتحال میں حکومت نے ملک و قوم کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیںمگر حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے 30 سال حکومت میں رہتے ہوئے ملک کے پسے ہوئے طبقے کی خوشحالی کیلئے کیااقدامات کئے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونانے پوری دنیا کا اقتصادی و معاشی ڈھانچہ ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور معاشی طور پر امریکہ جیسے ممالک بھی پریشان ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے حکومت کو سمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات پر کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کے مسائل کی جانب بھی مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 108 فیصل ۱ٓباد میںرہائشی علاقوں کیساتھ منسلک پبلک پارکس کی تعمیر کا کام بڑی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے تاکہ ہمارے بزرگ، خواتین، مردو بچے پر فضا ماحول سے لطف اندوز ہو اور صحت مند زندگی گزارسکیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی کا بلالی پارک، محمدی پارک اور سرسید ٹاؤن بی بلاک کا اجمیری پارک تعمیر کے بعد خوبصورت منظر پیش کررہا ہے جس سے فضائی و ماحولیاتی ۱ٓلودگی کے خاتمہ میں بھی مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی کی حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث یہ پبلک پارکس ویران میدان، اورٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے لیکن آج از سر نو تعمیر کے بعد پھر سے پرونق اور ہریالی کا خوبصورت منظر پیش کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ این ای108 کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل اورنادر شاہ ٹاؤن، مسلم ٹاؤن اور رسول پورہ میں 100کے وی اے کے ٹرانسفارمرز کو 200کے وی اے میں تبدیل کردیا گیاہے جس سے علاقے کے لوگوں کا ۱ٓئے روز بجلی کی خرابی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے دروازے حلقہ کے لوگوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔