امریکاء اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 4.01 فیصد کمی، درآمدات میں 1.55 فیصد اضافہ

پیر 6 جولائی 2020 14:58

امریکاء اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) شمالی امریکا کے ممالک امریکاء اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 4.01 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر مئی 2020ء تک کی مدت میں امریکااورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات کا حجم 3.840 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.01 فیصد کم ہے، مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ میں امریکاء اورکینیڈاکو پاکستانی برآمدات کا حجم 3.944 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔

مئی 2020ء میں امریکا اورکینیڈاکو 256.73 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی ، گزشتہ سال مئی میں شمالی امریکاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 377.15 ملین ڈالررہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر مئی 2020ء تک کی مدت میں امریکااورکینیڈا سے درآمدات میں 1.55 فیصد اضافہ ہوا، اس مدت میں شمالی امریکاء سے درآمدات پر2.129 ارب ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا، پیوستہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکاء سے درآمدات پرپاکستان نے 2.096 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :