کالی مرچ وزن کم کرنے سمیت کئی بیماریوں کا علاج
کالی مرچ کے انسانی صحت پر مجموعی صحت سے متعلق 6 فوائد ہیں .ماہرین
میاں محمد ندیم پیر 6 جولائی 2020 14:37
(جاری ہے)
غذائیت سے بھرپور کالی مرچ کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، کالی مرچ کو اگر روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو موٹا پا، پیٹ اور جلد کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے کالی مرچ کے انسانی صحت پر مجموعی صحت سے متعلق 6 فوائد ہیں ‘ماہرین کے مطابق کالی مرچ کے استعمال سے معدہ ’ہائیڈروکلورک ایسڈ‘ نامی ایک مادہ خارج کرتا ہے جو معدہ اور آنتوں کی صفائی اور صحت کو یقینی بناتا ہے، ہائیڈروکلورک ایسڈ سے آنتوں میں موجود فاضل مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے، معدے اور آنتوں کی صفائی کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ، قبض کی شکایت میں بھی آرام ملتا ہے. بیماریوں اور وائرل انفیکشن سے بچنے کے لیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ، انسانی صحت مضبوط قوت مدافعت پر انحصار کرتی ہے اور کالی مرچ اس کے لیے بہترین آپشن ہے ، وٹامن سی ، اے اور کے کی موجودگی قوت مدافعت بڑھاتی ہے، اس میں مزید موجود تھائمن، پیری آکزائن، ریبوفلیون ، فالک ایسڈ، کوپر اور کیلشیم صحت کے لیے نہایت مفید ہیں ، کالی مرچ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے موزوں ہے. کالی مرچ کے استعمال سے وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے ، اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے کھانوں میں اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر لازمی کریں ، ایک چٹکی یا حسب ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچ اپنے مشروبات اور سبز چائے میں بھی ملا کر استعمال کی جاسکتی ہے، اس طریقے سے وزن کلو کے حساب سے کم ہوتا ہے. ماہرین کے مطابق کالی مرچ کینسر کے خطرات کم کرنے میں معاون مسالہ ہے ، پسی ہوئی کالی مرچ اور ہلدی دودھ میں ملا کر استعمال کی جا سکتی ہے ، ٹھنڈ لگ جانے اور وائرل انفیکشن کے دوران اس دودھ کے استعمال سے بیماری میں جلد آرام ملتا ہے‘کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامن اے ، کیروٹنائیڈ اجزا پائے جانے کے نتیجے میں اس کے استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے. جلدی کی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے کالی مرچ نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے رنگ صاف شفاف رہتا ہے اور جلد پر بننے والے داغ دھبوں ( فریکل) ، سورج کی شعاﺅں سے جھلس جانے والی جلد میں بھی آرام ملتا ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.