بھارت جمہوری نہیں انتہاپسند ریاست ہے،شفیق ر ضا قادری

پیر 6 جولائی 2020 16:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ بھارت جمہوری نہیں انتہاپسندریاست ہے، بھارت کے طول وارض میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی نے اس کی حیثیت کو متنازعہ بنادیا ہے، اقوام متحدہ دوہرا معیار ترک کرے،برما،بھارت ،کشمیر،فلسطین اورشام کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں پیر کے روز جاری اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نریندرمودی اوراس کے حواری چن چن کربھارت کے بیگناہ مسلمانوں کوموت کے گھاٹ اتاررہے ہیں جو کہ ظلم ہے۔انہو ں نے کہاکہ اسلام کے ساتھ تعصب کی بنیادپرمغرب والے مسلمانوں کے انسانی حقوق کااحترام نہیں کرتے ۔بھارت کاوجودانسانیت کیلئے ایک بوجھ ہے،بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں۔