برآمدات کی بحالی کے سلسلہ میں اقدامات کی ضرورت ہے، ا عظم چوہدری

پیر 6 جولائی 2020 17:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے مالی سال2019-20میں پاکستان کی برآمدات میں 6.83فیصد کمی پر کہا ہے کہ برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھنے کا اندیشہ ہے، انہوںنے کہا کہ برآمدات کی بحالی اور توسیع کے سلسلہ میںفوری اقدامات کی ضرورت ہے، اس ضمن میں پاکستانی مصنوعات کے لیے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسر کو فعال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعا ت کی کھپت اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت کی تجارتی پالیسی بری طرح ناکام ہوئی اور ملک بدترین تجارتی خسارہ کا شکار ہوا اور سابق دور میں غیرملکی قرضوں کا بوجھ 50فیصد تک بڑھ گیا جس سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ46ارب ڈالر برآمدات کے ہدف کے لیے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائے جائے،تاکہ اشیاء سستی ہو اور برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :