فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں پرسوں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پیر 6 جولائی 2020 17:31

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) :فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں پرسوں 8 جولائی بروز بدھ کو بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا گیاہے۔فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر ضروری مرمت کے کام کے باعث کل بدھ8جولائی کوصبح ساڑھے چھ سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک 132کے وی نڑوالا روڈگرڈسٹیشن کے مرضی پورہ ،رضا آباد،سبحان آباد،کشمیر روڈ اور جی ایم آباد فیڈر صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی بڑانہ گرڈسٹیشن کے بڑانہ فیڈر 132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے انڈسٹریل اسٹیٹ ون،ٹو،تھری ،فضل ربی اور منصورن فیڈر132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے سرکلر روڈ،ریلوے روڈ اور کچہری روڈ فیڈر سے بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 8،9،11اور12جولائی کو صبح آٹھ سے سہ پہر چار بجے تک 132کے وی ہیڈفقیریاں گرڈسٹیشن ،132کے وی بھیرہ انڈسٹریل گرڈسٹیشن ،132کے وی بھلوال گرڈسٹیشن ،132کے وی ایس پی نون گرڈسٹیشن اور 66کے وی بھابڑہ گرڈسٹیشن سے 20میگاواٹ تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی جبکہ نشاط آباد تا لبرٹی ٹرانسمیشن لائن کی ری کنڈکٹنگ کے کام کے باعث 8جولائی سے 27جولائی تک (روزانہ) صبح چھ سے رات سات بجے کے دوران 132کے وی لالیاں،132کے وی چناب نگر،132کے وی کمال پور،132کے وی چک 126SB،132کے وی چنیوٹ انڈسٹریل،132کے وی ملت روڈ،132کے وی خادم سٹیل،132کے وی ٹریٹ،132کے وی فیڈمک،132کے وی سرگودھا ٹو،132کے وی پٹھان کوٹ،132کے وی بڑانہ اور132کے وی کرانہ ہل گرڈسٹیشن سے 50میگاواٹ تک لوڈمینجمنٹ کی جائے گی ۔