فخر امام سے جاپانی سفیر کی ملاقات ،

زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو پاکستانی آم زیادہ خوشبودار ہے، دونوں ممالک کے دوران باہمی زرعی ریسرچ ہونی چاہیے ، جاپانی سفیر

پیر 6 جولائی 2020 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) وفاقی وزیر براے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے جاپان کے سفیر ،متسوڈا کونینوری سے ملاقات کی جس میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں گفتگو سید فخر امام نے کہاکہ زرعی مشینری میں جاپان سے ٹکنالوجی کی منتقلی کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

سید فخر امام نے کہاکہ کینو بھی جاپان برامد کرنے کی ضرورت ہے۔ سید فخرامام نے کہاکہ پاکستان سے جاپان میں پاکستانی آم سندری اور چونسا کی برآمدات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جاپان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی قابل ذکر تاریخ مشترکہ ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ پاکستان نے گذشتہ سال 3847 ہزار امریکی ڈالر کے باسمتی چاول جاپان برآمد کی، جاپان کے کوبی گائے کے گوشت کی بھی تعریف کی۔

جاپانی سفیر مٹسوڈا کونینوری نے کہاکہ پاکستانی آم زیادہ خوشبودار ہے۔ دونوں ممالک کے دوران باہمی زرعی ریسرچ ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے باسمتی چاول کی برآمد میں دلچسپی ہے ، جاپان نے گذشتہ ماہ ملتان ، بہاولپور ، سکھر ، میرپورخاص ، ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 58،502 لیٹر کیڑے مار دوا مہیا کی ہے۔