راولپنڈی پولیس کی کھلے عام پٹرول فروخت ،غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری،4 ملزمان گرفتار
پیر 6 جولائی 2020 18:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والی03ملزمان محمد جمیل، شیر علی اورعثمان مسکین کو گرفتار کر لیا،ملزمان محمد جمیل اور عثمان مسکین سی30لیٹر کھلا پٹرول برآمد ہواجبکہ ملزم شیر علی کو غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے سلنڈر ، لیڈ اور الیکٹرک کانٹا برآمد ہوا،ایس پی صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے ملزم یاغشان کو گرفتار کر لیا، ملز م کے قبضہ سے سلنڈر، لیڈ اور الیکٹر ک کانٹا برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ اوزاور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے کسی کو کھلے عام پٹرول فروخت اور غیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.