جے ایس بینک کے ڈپازٹس 400 ارب روپے سے زائد

پیر 6 جولائی 2020 19:21

جے ایس بینک کے ڈپازٹس 400 ارب روپے سے زائد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے مالیاتی اداروں میں سے ایک جے ایس بینک نے اپنے ڈیپازٹس بیس کو 400 ارب روپی(تقریبا 2.3 ارب امریکی ڈالر)تک پہنچاتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔بہترین انفرادی اور ادارہ جاتی بینکنگ سلوشنز پیش کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے ایس ایم ای بینکوں اور مورگیج فراہم کرنے والے اداروں میں شامل جے ایس بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایس ایم ایز کیلئے رعایتی قرض اسکیم روزگار ری فنانس اسکیم کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ادارے کے طور پر بھی تسلیم کیا ہے۔

بینک نے ٹارگٹڈ قرض کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے خواتین اور معذور افراد کے مابین کاروباری مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اس سال جے ایس بینک نے ایشیا منی ایوارڈز 2020 میں بہترین بینک برائے ایس ایم ایز اور بہترین بینک برائے سی ایس آر کے ایوارڈز بھی جیتے۔ اس کے علاوہ بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز میں بہترین بینک برائے ایس ایم ای (پاکستان) کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ ڈپازٹس میں اضافہ صارفین کے اعتماد اور مالی استحکام کی جانب ایک اہم اشارہ ہے۔ یہ ہمارے صارفین کی مدد اور سرپرستی ہے جس نے ہمیں مارکیٹ میں قلیل مدت کے باوجود تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی۔مضبوط سے مضبوط تر کی طرف بڑھتے ہوئے بینک ڈپازٹ بیس اور اکانٹس میں اضافہ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو بڑھتے ہوئے کسٹمر بیس کے ذریعے خدمات کے اعلی معیارات اور اطمینان کے تجربہ کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی جانب اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم بینک کو امید ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں متعدد جدید روایتی اور ڈیجیٹل حل فراہم کرنے کا یہ سفر جاری رکھے گا۔