کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،اپنے کام پر فوکس ہے،بائو اصغر

پیر 6 جولائی 2020 19:46

کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،اپنے کام پر فوکس ہے،بائو اصغر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء)کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس ہے ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر ،رائٹر و بائو پروڈکشن کے روح رواں بائو اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ کامیابی ان لوگوں کے قدم چومتی ہے جو اپنا کام محنت ،لگن اور ایمانداری سے کرتے ہیں،محنت لگن اور ایمانداری کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے سب سے ضروری ہے،ایک سوال کے جواب میں بائو اصغر علی نے کہا کہ اپنی منزل پانے کی دھن میں گم رہنے والے لوگ مخالفین و حاسدین کی پرواہ نہیں کرتے وہ اپنے کام پر ہی فوکس رکھتے ہیں۔