شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیشرفت

لیگی صدر نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد تحفے کے طور پر وصول کئے، رپورٹ

پیر 6 جولائی 2020 20:32

شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیشرفت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیشرفت ہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد تحفے کے طور پر وصول کئے ،ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف نے فیملی ممبران سے 10 سالوں میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 678 روپے وصول کئے۔مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے اپنے بیٹے حمزہ سے 2008 میں ایک کروڑ59 لاکھ95 ہزار338 روپے وصول کئے ،شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز سی2009-10 میں 73 لاکھ 50 ہزار کے تحفے میں وصول کئے ،شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 2017-19 میں ایک کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار340 روپے وصول کئے ،شہبازشریف کو رقوم ان کے اکا?نٹ میں منتقل کی گئی۔