ملک میں مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز کی تیاری تاریخی کامیابی ہے، عمران خان
ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبہ میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے ،ہماری حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی ، وزیراعظم کا این آر ٹی کا دورہ ، وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالے یونٹ کا افتتاح کیا
پیر 6 جولائی 2020 20:49
(جاری ہے)
وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر توانائی عمر ایوب ، وزیراعظم کے کووڈ۔
19کے لئے فوکل پرسن فیصل سلطان ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔این آر ٹی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر توفیق احمد نے وزیراعظم کو ادارے کے ریسرچ ، ڈویلپمنٹ پراڈکٹس اور سروسز شعبوں کی تاریخ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ این آر ٹی سی کمیونیکیشن آلات ، ای پالیسنگ ،الیکٹرومیڈیکل آلات ، ہارڈویئر و سوفٹ ویئر سمیت ملکی سطح پر مختلف خدمات فراہم کررہا ہے ۔وزیراعظم نے این آرٹی سی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔جنہوں نے پہلی مرتبہ وینٹی لیٹرز مقامی سطح پر تیار کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونیوالے 15وینٹی لیٹرز پر مشتمل پہلی کھیپ این ڈی ایم کے حوالے کردی گئی ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لئے ایک تاریخی کامیابی ہے اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔وزیراعظم یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمارے ملک میں شاندار ٹیلنٹ موجود ہے جو ہمیں نئی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایجادات کے حوالے سے خود انحصاری کی طرف لے جاسکتا ہے اور ہماری حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کسی بھی اقدام کی بھرپو رحمایت کرے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وباء کے خلاف رد عمل اور سمارٹ لاک ڈائون اور معیشت کا پہیہ رواں دوان رکھنے کیلئے کے ہمارے اقدامات کا بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے کیا گیا ہے اب ہماری توجہ شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے پر مرکوز ہو گی ۔بعدازاں وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز پراڈکشن یونٹ کا افتتاح کیا اور این آر ٹی سی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.