رواں ماہ جولائی میں مون سون کی دس فیصد زائد بارشیں ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 6 جولائی 2020 21:15

رواں ماہ جولائی میں مون سون کی دس فیصد زائد بارشیں ہونے کا امکان ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ جولائی کے دوران حالیہ مون سون کی دس فیصد زائد بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم تیار ہونا شروع ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے 11 جولائی سے شہر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارشوں کی صورت میں شہر کا درجہ حرارت بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے گا۔ ان بارشوں کے بعد اور دوران بارش سورج نکلنے سے جاری حبس میں اضافہ بھی ممکن ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :