حکومتی کوششوں کو مزید مستحکم و کامیاب بنانے کیلئے ٹائیگر فورس کے رضا کارہراول دستے کاکام دینگے،ملک عمردین نصیروی

پیر 6 جولائی 2020 21:35

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) پی ٹی آئی لیبر ونگ سرگودہا ڈویژن کے فوکن پرس ملک عمردین نصیروی نے کہا ہے کہ حکومت اور سرکاری ادارے کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر عوامی فلاحی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہیں اور حکومتی کوششوں کو مزید مستحکم و کامیاب بنانے کیلئے ٹائیگر فورس کے رضا کارہراول دستے کاکام دینگے جبکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پیدا شدہ موجودہ مشکل صورتحال میں ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حالات کے مطابق رہنے کا فن وطریقہ کار سیکھنا ہوگانیزعید الا ضحی تک مزید انتہائی محتاط رہنے کی بھی ضرورت ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحصیل، یونین کونسلز اور تھانہ کی سطح پر ٹائیگر فورس کو منظم کیاجارہاہے جبکہ اس سلسلہ میں پرعزم اور فلاحی خدمات فراہم کرنے کے خواہشمند رضا کاروں کی توانائیوں کو بھرپورانداز میں بروئے کاربھی لایاجارہا ہے جس سے کوروناوائرس کے انسداد اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکے حوالے سے آگاہی پیداکرنے میں مدد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

سمارٹ لاک ڈان کو کامیاب بنانے کیلئے بھی ٹائیگر فورس کے رضا کاراہم فلاحی کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی وہ قومی خدمت کا فریضہ اسی عزم وجذبے سے جاری رکھیں گے کیونکہ ان مشکل حالات میں ہمیں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حالات کے مطابق رہنے کا فن وطریقہ کار سیکھنا ہے حکومت موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اورعوام کو کورونا وبا سے بچا ئوکے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے سنگین صورتحال میں حکومت نے ملک و قوم کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیںمگر حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے 30 سال حکومت میں رہتے ہوئے ملک کے پسے ہوئے طبقے کی خوشحالی کیلئے کیااقدامات کئے ۔

کورونانے پوری دنیا کا اقتصادی و معاشی ڈھانچہ ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور معاشی طور پر امریکہ جیسے ممالک بھی پریشان ہو چکے ہیں عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے حکومت کو سمارٹ لاک ڈان جیسے اقدامات پر کرنا پڑے۔