Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سے محمد حماد اظہر کی ملاقات،،فلاح عامہ کے منصوبوں،حلقے کے مسائل اورصنعتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال

لاہور کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہی:عثمان بزدار لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پر کام جاری ہے ،صوبائی دارالحکومت میں عوام کو مزید سہولتیں فراہم کی جائینگی

پیر 6 جولائی 2020 21:43

وزیراعلیٰ پنجاب سے محمد حماد اظہر کی ملاقات،،فلاح عامہ کے منصوبوں،حلقے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوارمحمد حماد اظہر نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میںفلاح عامہ کے منصوبوں،حلقے کے مسائل اورصنعتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ساتھ لاہورکی ڈویلپمنٹ پر بھی پورا فوکس ہے ۔

لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پر کام جاری ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ پر دن رات کام ہورہاہے ۔لاہور کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیںگے۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت میں عوام کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔انہوںنے کہا کہ لاہور کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے ۔

گزشتہ مالی سال میں کورونا کی وجہ سے صنعتی و کاروباری سرگرمیاںکو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے 18 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پیکیج دیا۔ رواں مالی سال میں 56 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیا گیا ہے تاکہ صنعت و کاروبار کو سہارا مل سکے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام جاری ہے۔پنجاب میں اس وقت 10 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔منتخب نمائندوں کے علاقوں میں ترقیاتی کام ان کی مشاورت سے ہوںگے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات