تمام ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائی: ڈاکٹریاسمین راشد

نئے ہسپتال بناکرپنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکی جائیں گی ۳ مدراینڈچائلڈہسپتالوں کی تعمیرکے بعدماں اوربچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بہترین طبی سہولیات میسرآئیں گی

پیر 6 جولائی 2020 21:52

تمام ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائی: ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری محمداجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمر فاروق ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکومدراینڈچائلڈہسپتالوں اوروزیراعظم صحت اقدامات کے تحت آٹھ اضلاع کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کیاجائے۔ مدراینڈچائلڈہسپتالوں کی تعمیرکے بعدماں اوربچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بہترین طبی سہولیات میسرآئیں گی۔

وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت آٹھ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ پرآٹھ ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی جائے گی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ نئے ہسپتال بناکرپنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاورتحصیل ہیڈکوارٹرزکی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :