Live Updates

تیمرگرہ،تحریک انصاف اور نیشنل پارٹی کو دھچکا، درجنوں خاندان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

پی ٹی ائی کی مرکزی و صوبائی حکومت مکمل ناکام ،ملکآئی ایم ایف کے ہاتھوں میں ہیں، عوام ائندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ دینگے ،مقررین

پیر 6 جولائی 2020 21:52

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) خال نمیکو میں تحریک انصاف اور نیشنل پارٹی کو دھچکا، درجنوں خاندان پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر گئے۔اس سلسلے میں حلقہ پی کے 13 کے علاقہ خال نمیکو میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی و پیپلز پارٹی ملاکنڈ ڈویثرن کے سنئیر نائب صدر محمدزمین خان تھے۔

اس موقع پر ارشد، اجمیرشاہ،عقیل ذادہ،عدنان، اجمیر،الیاس، لعل ذادہ،ریاض و دیگر درجنوں افراد پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی تقریب میں مہمان خصوصی زمین خان نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدزمین خان ودیگر مقررین نے کہا کہ پی ٹی ائی کی مرکزی و صوبائی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اب ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹیآئی حکومت کے ناقص فیصلوں کے وجہ سے ملک بحرانوں میں گھیرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں اور عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ائندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ دینگے اور یہاں کے تمام محرومیوں کو ختم کر دینگے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات