Live Updates

ن اور پی پی جیسی مافیاز اس ملک کی ترقی نہیں دیکھ سکتیں، خرم شیرزمان

پی پی اور ن لیگ عدالت سے سرٹیفائیڈ کرپٹ جماعتیں ہیں، صدر پی ٹی آئی کراچی

پیر 6 جولائی 2020 22:10

ن اور پی پی جیسی مافیاز اس ملک کی ترقی نہیں دیکھ سکتیں، خرم شیرزمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی مالی سال کے بجٹ2020-21 کی منظوری پر پیپیلرزپارٹی اور ن لیگ کو منہ کی کھانا پڑی اپوزیشن جماعتیں عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دماغوں سے نکال دیں عمران خان کرپشن اور کرپٹ مافیا کو جلد اس ملک سے مائنس کریں گے اپوزیشن جماعتیں اپنی بددیانتی کے حوالے سے سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ ہیں انصاف ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹلر کہنے والوں نے اپنے دورہ حکومت میں کوئی فلاحی کام سرانجام نہیں دیے، پی آئی اے کے بدلے اسٹیل مل کو فروخت کرنے والے وزیر اعظم عمران خان کو پالیسیوں کا درس نہ دیں سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں قومی اداروں کو تباہ کرنے والوں کو اداروں کے لیے بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے لفافے کہہ رہے ہیں کہ جعالی لائینسنس کا معاملہ چھپانہ چاہیے تھا پیپلرزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے سیاسی ورکروں کو نوکریاں دینے کے لیے پی آئی اے میں ضرورت سے کئی زیادہ سٹاف بھرتی کیا یہی وجہ ہے کہ لیگی رہنماء مشاہد اللہ صاحب کہتے ہیں کہ جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کو نوکریوں سے نہ نکالا جائے۔

(جاری ہے)

پیٹرول کی قیمتوں پر اپوزیشن نے تنقید کی کہ وزیر اعظم مافیا کہ آگے ہار مان گئے اپوزیشن یاد رکھیں کہ ان سے بڑا مافیا اس ملک میں نہیں اپوزیشن یقین رکھیں مافیا کا علاج شروع ہوگیا ہے بس تھوڑا انتظار کریں وزیراعظم کی 24 سال کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائیگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات