راولپنڈی پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں 4 ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 6 جولائی 2020 22:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) راولپنڈی پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں4 ملزمان گرفتارکر کے کھلا پٹرول، گیس سلنڈر اور دیگر پیمائشی آلات برآمدکر لئے تھانہ نصیر آبادپولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے محمد جمیل اور عثمان مسکین سی30لیٹر کھلا پٹرول جبکہ شیر علی کو غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ری فلنگ کرتے گرفتار کرکے سلنڈر ، لیڈ اور الیکٹرک کانٹا برآمدکر لیاادھرتھانہ صدر بیرونی پولیس نے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈر ری فلنگ کرنے والے یاغشان سے سلنڈر، لیڈ اور الیکٹر ک کانٹا برآمد کر لیا